14 مئی 2013 - 19:30
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ کی گرفتاری

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ ابوالکلام محمد یوسف کو سنہ 1971 میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران جنگی اور غیر انسانی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ابنا: جماعت اسلامی کے 84 سالہ سربراہ ابوالکلام محمد یوسف کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ان کی رہا‏ئشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے نو کارکنوں سمیت 12 افراد پر سنہ 1971 میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران جنگی اور غیر انسانی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔     بنگلہ دیش کی سیکیورٹی فورسیز نے ایسی حالت میں جماعت اسلامی کے سربراہ ابوالکلام محمد یوسف کو گرفتار کیا ہے کہ گذشتہ ہفتہ اس ملک کی کریمنل کورٹ نے مذکورہ جماعت کے 61 سالہ نائب سربراہ محمد قمر الزمان کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ جس کے بعد پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے۔  بنگلہ دیش کی اس عدالت نے اس سے قبل اس پارٹی کے ایک رہنما کو سزا سنائی تھی۔ اور پھر ہونے پر تشدد واقعات میں سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

.......

/169